the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد۔17۔جنوری (اعتماد نیوز)آج اسمبلی میں اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی دونوں علاقوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے نعرے بازی کی جسکی وجہ سے تلنگانہ بل پر آدھے گھنٹے کے مختصر وقفہ کے بعد با آخر تلنگانہ بل پر ریاستی وزیر شیلجا ناتھ نے بل پر مباحث کا آغاز کیا۔اور انہوں نے کافی دیر تک تلنگانہ بل پر بات چیت کی۔ انہوں نے بل پر مباحث کا آغاز کر تے ہوئے کہا کہ وہ تلگو بولنے والے عوام کے مفادات کو ملحوظ رکھتے ہوئے تلنگانہ بل کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل سے تلگو بولنے والے عوام کے جذبات مجروح ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند قائدین نوکری کا بہانہ پیش کرتے ہوئے ریاست کی تقسیم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس مطالبہ کو دھوکہ دہی قرار دیا۔ انہوں نے ٹی آر ایس پارٹی پر شدید انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ چنانچہ ٹی آر ایس نے شیلجا



ناتھ کے ریمارک پر شدید تنقید کرتے ہوئے جواب دیا کہ ٹی آر ایس سے قبل آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے علیحدہ تلنگانہ کی تائید میں 42ارکان اسمبلی کے دستخطوں پر مشتمل ایک مکتوب کو کانگریس صدر سونیا گاندھی کو روانہ کیا۔ ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی کے ٹی آر نے کہا کہ راج شیکھر ریڈی نے اس وقت کئی مرتبہ تلنگانہ کی تشکیل کا اعلان کیا۔ تاہم تلگو دیشم کی جانب سے اس پارٹی کے رکن اسمبلی وی کیشو نے الزام لگایا کہ وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی وجہ سے ہی علیحدہ تلنگانہ ریاست کے مطالبہ کو تقویت ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائی ایس آر کانگریس اس معاملہ میں چاپلوسی کر رہی ہے۔ وائی ایس آر کانگریس کے اعزازی صدر وجئے اماں نے اس بل پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے ریاستی حکومت سے تلنگانہ بل سے متعلق ووٹنگ پر وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ انکی جماعت ریاست کی تقسیم کی مکمل طور پر مخالفت کرتی ہے۔ آخر میں اسپیکر این موہر نے اجلاس کو کل تک کے لئے ملتوی کر دیا۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.